Close Menu

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    جرمن پبلک ہیلتھ حکام نے 2026 میں تقریباً 10,000 اموات کی گرمی کی وجہ سے رپورٹ کیا

    جولائی 31, 2026

    برطانیہ نے ڈریڈنوٹ فلیٹ میں آٹھ پوائنٹ چار بلین کی سرمایہ کاری کی۔

    جولائی 31, 2026

    Huasun Energy پاکستان کی سولر مارکیٹ کی تبدیلی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے صنعتی رہنماؤں کے ساتھ شامل

    جولائی 31, 2026
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔
    Khyber ReportKhyber Report
    • طرز زندگی
    • صحت
    • تفریح
    • کاروبار
    • ٹیکنالوجی
    • خبریں
    • کھیل
    • لگژری
    • آٹوموٹو
    • سفر
    Khyber ReportKhyber Report
    گھر » سعودی ولی عہد نے مکہ مکرمہ میں ”کنگ سلمان گیٹ“ منصوبے کا اعلان کردیا
    PR Newswire

    سعودی ولی عہد نے مکہ مکرمہ میں ”کنگ سلمان گیٹ“ منصوبے کا اعلان کردیا

    اکتوبر 16, 2025
    Facebook WhatsApp Reddit VKontakte Telegram Twitter Pinterest Email Tumblr LinkedIn

    مکہ، 15 اکتوبر، 2025۔ سعودی ولی عہد، وزیراعظم ، اور رُوا الحرم المکی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے مکہ کے مقدس شہر میں واقع”کنگ سلمان گیٹ” (King Salman Gate) کے نام سے ایک جدید اور منفرد منصوبے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے ۔ یہ منصوبہ مسجد الحرام کے عین عقب میں واقع ہے جو نہ صرف 12 ملین اسکوائر میٹر کے تعمیراتی رقبے پر محیط ہے بلکہ مکہ مکرمہ اور اسکے مرکزی علاقے کی توسیع کی جانب ایک بڑا قدم ہے اور جدید شہری منصوبہ بندی کے حوالے سے عالمی مثال ہے ۔

    کنگ سلمان گیٹ منصوبے کا جدید ڈیزائن اور انفراسٹرکچر نہ صرف زائرین ِبیت اللہ کے لیے مسجد الحرام تک رسائی کو بہتر بنائے گا  بلکہ زائرین ایکسپیرینس پروگرام (Pilgrim Experience Program) کے اہداف سے مطابقت رکھتے ہوئے انکی بہتر خدمت اور اطمینان کو یقینی بنائے گا۔

    کنگ سلمان گیٹ ایک منفرد منصوبہ ہے، جو سیاحتی ، رہائشی، تجارتی، اور ثقافتی سرگرمیوں کا ایک اہم مرکز ہوگا۔ اس منصوبے میں نہ صرف عوامی ٹرانسپورٹ کے جدید نیٹ ورک کے ذریعے دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں زائرین کی باسہولت رسائی کو ممکن بنایا جائے گا بلکہ 9لاکھ سے زائد نمازیوں کی اضافی گنجائش کا بھی انتظام کیا جائے گا ۔

    کنگ سلمان گیٹ مکہ کے تاریخی تعمیراتی ورثے اور جدید طرزِ زندگی کا حسین امتزاج ہوگا ۔ اس منصوبے کے تحت 19 ہزار اسکوائر میٹر پر محیط ثقافتی مقامات کی تزئین و آرائش بھی کی جائے گی  تاکہ مسجد الحرام میں آنے والے تمام زائرین کے روحانی سفر کو مزید رُوح پرور بنایا جا سکے۔ سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف کے تحت یہ منصوبہ 2036 تک 3 لاکھ سے زائد نئی ملازمتیں بھی متعارف کرائے گا تاکہ سعودی مملکت کی طویل المدت معاشی  ترقی اور مثبت ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرسکے ۔

    کنگ سلمان گیٹ منصوبہ رُوا الحرم المکی کمپنی (RUA AlHaram AlMakki Company)کی جانب سے تعمیر کیا جارہا ہے ، جو پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (PIF) کا حصہ ہے ۔ کمپنی رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کے حوالے سے مکہ کو شہری منصوبہ بندی کا عالمی معیار بنا کر پی آئی ایف کی حکمت عملی کو تقویت دینے کا عزم رکھتی ہے ۔ رُوا الحرم المکی کمپنی مکہ کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے ساتھ ساتھ تمام ترقیاتی کاموں میں بین الاقوامی معیار کی جدت اور پائیداری کے اصولوں پر کاربند ہے تاکہ مکہ کے رہائشیوں اور زائرین کیلئے مثبت طرز زندگی کو ممکن بناسکے ۔

                                                                                                              – Ends –

    رُوا الحرم المکی کمپنی کا تعارف

    رُوا الحرم المکی، پبلک انویسٹمنٹ فنڈ PIF کا حصہ ہے اور یہ ایک سعودی تعمیراتی کمپنی ہے جو مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے اردگرد تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے وقف ہے۔ کمپنی کا مقصد مکہ مکرمہ کے انفراسٹرکچر کو عالمی معیار کے مطابق ترقی دینا ہے، تاکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی ضروریات پوری کرتے ہوئے شہر کے عظیم تاریخی اور ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھا جا سکے۔

    رُوا الحرم المکی کمپنی کثیرالمقاصد تعمیراتی منصوبوں کی ترقی میں مہارت رکھتی ہے، جن میں عالمی معیار کی رہائشی، تجارتی، سیاحتی اور ثقافتی سہولتیں شامل ہیں۔ کمپنی مضبوط اقدار، پائیداری، اعلیٰ معیار، اور مکہ مکرمہ آنے والے لوگوں کے تجربے کو بہتر بنانے کے عزم کے ساتھ بین الاقوامی رئیل اسٹیٹ ترقی میں نئی مثال قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

     مزید معلومات کے لئے انکی ویب سائٹ (www.kingsalmangate.com) وزٹ کریں۔

    ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں:

    لنکڈان : Rua AlHaram AlMakki

    ایکس (سابق ٹوئٹر): @ruaalharam, @kingsalmangate

    انسٹاگرام: @kingsalmangate

    فیس بک: King Salman Gate

    یوٹیوب: King Salman Gate

    رابطہ برائے میڈیا:

    ruaalharam-me@fgsglobal.com

    میڈیا کٹ:

    http://bit.ly/47akOwq

    متعلقہ پوسٹس

    Huasun Energy پاکستان کی سولر مارکیٹ کی تبدیلی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے صنعتی رہنماؤں کے ساتھ شامل

    جولائی 31, 2026

    Milliken نے Advance Polypropylene Solutions کی بڑھتی ہوئی مانگ کو سہارا دینے کے لیے Millad ClearX™ 9000 کی تجارتی پیداوار شروع کردی

    جولائی 30, 2026

    SAFF چیمپئن شپ بنگلہ دیش 2026 کے ٹائٹل اسپانسر کے طور پر TECNO کی نقاب کشائی کی گئی، جس سے جنوب ایشیائی فٹ بال میں AI کی جدت آئی

    جولائی 27, 2026

    پاکستان میں مالیاتی شمولیت کے لیے کریڈٹ ٹیکنالوجی کے امکانات پرتبادلہ خیال کرنے کے لیےPTCL گروپ کی قیادت نے MWC شنگھائی 2026 میں FinVolution سے ملاقات کی۔

    جولائی 16, 2026

    سعودی عرب نے ویزا کی آسان تر درخواست کے ساتھ سفر کی بکنگ کو مربوط کرتے ہوئے “پیکیج ویزا” متعارف کرایا

    جولائی 8, 2026

    سعودی عرب نے ویزا کی آسان تر درخواست کے ساتھ سفر کی بکنگ کو مربوط کرتے ہوئے “پیکیج ویزا” متعارف کرایا

    جولائی 8, 2026
    تازہ ترین خبریں

    جرمن پبلک ہیلتھ حکام نے 2026 میں تقریباً 10,000 اموات کی گرمی کی وجہ سے رپورٹ کیا

    جولائی 31, 2026

    برطانیہ نے ڈریڈنوٹ فلیٹ میں آٹھ پوائنٹ چار بلین کی سرمایہ کاری کی۔

    جولائی 31, 2026

    فلائی دبئی کی اسٹریٹجک ترقی نے میلان اور نیپلز کے لیے اٹلی کی فلائٹ سروسز کو فروغ دیا

    جولائی 31, 2026

    ایمریٹس نے مغربی یورپ میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے جنگل کی آگ کے خطرات میں اضافے کا انتباہ دیا ہے۔

    جولائی 30, 2026

    Starbucks مضبوط Q3 نتائج کے بعد پورے سال کی رہنمائی بڑھاتا ہے۔

    جولائی 30, 2026

    ایپل نے دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی Nvidia کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    جولائی 30, 2026

    ہوا بازی کے شعبے میں ابھرتے ہوئے رجحانات: ایمریٹس نے بکنگ کے لیے کرپٹو کرنسی کی ادائیگی متعارف کرائی

    جولائی 30, 2026

    یورو فاؤنڈ رپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ EU ڈیجیٹل دہائی کے ٹیک اہداف کو کھو دے گا۔

    جولائی 29, 2026
    © 2023 Khyber Report | جملہ حقوق محفوظ ہیں
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.